کابلی والا درد کادارو تصویر بلی کا بچہ بھولا بولو پان شاپ پہاڑی کوّا تک شک تُلا دَان جہلم اور تارو چشمِ بَد دُور آخری آدمی آپا آنندی اپنے دُکھ مجھے دے دو بلاؤز عید گاہ گڈریا گنڈاسا آنر کلنگ ائیر فریشنر تھرڈ ورلڈ گَرل تھرڈ ڈائمنشن ریورس گیئر انصاف راجہ کا محل آب حیات آنر کلنگ امداد زلزلہ واپسی کریڈٹ کارڈ خوابوں کا تاجر دائمی جہیز نوکری چوراہے والا بھکاری احساس آخری خواہش غلطی اپنے دکھ مجھے دے دو موت کا پیغام بھاری چیز کیا !!! نن۔۔۔ نہیں چاہے کچھ ہو جائے عمارت کا مجرم کیسی آگ جال روپ خبر ہونے تک آئینے میں وی آئی پی کارڈ شو پیس عورت اور ماں آن زبان اور جان آتشی مخلوق جنگی قبرستان اب بس کرو ماں گیارہواں کمّی کنگن ماکھے ابابیلیں ادھوری کہانی بھانبھڑ مورکھا انتظار ایک صدی کے بعد بلوندر کی بلی تبدیلی مکرم درزی شہزادی کرشنا پنشن صدر محترم ہیں خواب میں ہنوز زیرو آور کھڑکی سے باہر سورج دستخط اجنبی دہشت گرد غلام سگرٹ کی بو آئینے میں قید لڑکی ستاروں سے آگے پرواز کے بعد عزت فریادی ۔۔۔۔۔اور اندھیرا پردیسی فریاد میں ایک طوائف وہ ریت کا گھر گڑیا رانی کی خاموشی بہادر فوجی خالی الذہن آدمی ایک عاشق کی ڈائری دوسری مرغی آگ زندگی ہذیان جیسے کو تیسا پتھر کی دنیا میں سفید پوش بےبس لوگ کہانی سننے والا کثبان سرگوشی تماشہ شر ایک گمنام راستہ بھگوان دیکھتا ہے ایک کہانی تباہی کی رات کی دلہن کہانی ایک شہزادی کی اُکتایا ہوا آدمی ودائی کورا کاغذ شعور حقیقت جب میری تمہیں تلاش ہو قیامت کہانی کار انگلیاں یقین اور تجربہ فقیر بیس سال بعد کمزور انسان ایک دنیا میرے اندر جاگتی ہے اللہ کے بندے ماضی باطنی دنیا بےخوابی نشانی بے حس مرد مسافر The Break down اکیلا گھر ایک چھوٹے سے گاؤں کی کہانی دو لمحوں کے خواب اندھیروں کی کہانی بے حقیقت اللہ مسبب الاسباب ہے آشنا لمحوں کے بیچ اجنبی مسافر میلا کپڑا ایک تصویر تکون ایک محبت کی کہانی گاڑی چلانے والا کتا اور جارج کی بیوی الاؤ کھویا ہوا آدمی نیند سے پہلے کا ایک گھنٹہ چلو اور سمندر مقدس قبروں کے مجاور شیشے بیچنے والا عفریت ایک مچھیرا جو بہت زیادہ جانتا تھا پرائے راستے اور اپنے ہم سفر وصیت سبز رات ناک حلال نشہ اصلی شہد موت کا تختہ وقت ختم ایر کارگو دولتمند دوستی کی خاطر پارس پتھر حور کا بچہ ایمر جینسی لائٹ ریشم کی ڈوری نوری پروانے کی موت میاں فضلو کی نوکری چاند تارہ ریا کاری کا انعام انتظار۔۔ تیرا آج بھی ہے تار یک را ہوں کے مسا فر گمشدہ منزل کرب مسلسل رانگ نمبر شہ اور مات بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے وقت کی کروٹ اور ہم غبار دیکھتے رہے پیاسی شبنم فیصلے کی رات مکافات عمل نا مراد شام غم کی قسم قا تل مسیحا پشیمان آرزو صدیوں نے سزا پائی طوفان کے بعد کشمکش زندگی کے رنگ سمٹ گئے فاصلے اندھیرے اجالے کاغذ کی کشتی ہر شب کی سحر ہو جاتی ہے جہاں اور بھی ہیں سَراب پھولوں کی چبھن بلا عنوان آب گزیدے آگ بیٹا ایک کہانی سنو بلیک آوٹ چارہ گری دو بیل گھنی چھاؤں کب صبح ہو گی مشکوک مہربانی مودی جیت گیا روگ شہر بدر زیست خاور چودھری کرپٹ ونڈوز بوڑھا درخت میں دقیانوسیت سانسوں کی مالا ہیروں کا سوداگر عکس در عکس IMPOSTOR گُم راہ پرانا منظر روبوٹ کشکول جھوٹی کہانی چیخوں میں دبی آواز زہر آزادی ایک ادنیٰ سا حادثہ ایک دن وہ بھی! ایک جہاں بے چارے لوگ ڈھلتے سائے حمدا آئی وَری ٹاور کوئی اُمّید کوئی تمنّا معمولی سی بات مَدفون زندہ مٹّی دَاغ داغ اُجالے پربت گھاٹی پھرفضامُسکرانے لگی سانتا کلاز چشمِ بَد دُور2 چشم بد دور ٣ ہزاروں سال پہلے سنگھار کمرے میں! پشیمان ایک خط لکھنا ہے ! الف لیلہ کی ایک رات کرفیو آرڈر بیوہ کا راز مردہ عورت پہاڑی کھیت میں! ماں کی مامتا سپیرا ماں کا دل آرزو سیب کا درخت پاسپورٹ نپولین کی محبوبہ شہنائی مولسری کے پھول جدائی سرودِعشق نیچے سروں کا احتجاج لجا فیس بک کی اپسرا نامرد موت کی تمنا صلاۃ الحاجت ہمدرد ہمزاد جیت کا غم خواہش کی تتلیاں مٹی اسٹینڈ کا فنڈا رہینِ ستم ہائے روزگار چیونٹیوں کی بستی ایک پتہ…تنہا تنہا شک شک پچھتاوے خوش دامن تیرے شہر کی رونق ہائے کیا کہیے!!! د نیا ایک گورکھ دھندہ ہے گہرے پانیوں والی آنکھیں ! چھمن کا فسانہ! میں جب احسا س کے شہر میں پہنچا تو پانی کی گڑیا خوشیاں فروخت کرتی ہے وہ بے جرم مجرم خون آلود ہاتھ گھاؤ وہ بڈھا گرہن مقدس جھوٹ ایک باپ بکاؤ ہے جوگیا سلیا ہڈیوں کے الفاظ پھُلوا سُومنگلی مزدوری ٹوبہ ٹیک سنگھ سورگ میں سور برف کا گھونسلا بَرشَور کیس ہسٹری سے باہر قتل نئی الیکٹرا رُکی ہوئی زندگی چَٹاکا شاخِ اِشتہا کا لوتھ آدمی کا بکھراؤ بدلے ہوئے پیمانے! دور بین فاقہ مست حریت ! سفید حویلی کتھا کنج کا راج پاٹ لوک پرلوک بندیا دوستی دشمنی، دشمنی دوستی جیون ساتھی کبوتر خانہ ایک کہانی سچی سی حصار دھوپ چھاؤں انتخاب و آزادی سنگریزہ Peaceful Co-existence عیب دار نفس جمودی تغیر شیشے میں تصویر کھڑکی پر چڑھتی انگور کی بیل سیڑھیوں پہ روتا ہوا گھڑیال اور چوک میں ایستادہ لڑکا انگور کی بیلوں میں چھپی لڑکی جونک اور تتلیاں ایک المیے کا المیہ وہ میرا بڑا اچھا بیٹا ہے بوڑھا اور تنہائی کارنس پر رکھے گلدان میں ٹھہرا ہوا پانی انگور کی بیل میں لپٹا ہوا شہر خود کلامی ایک پتنگے نے مجھے تنہا دیکھا Causalities of Love تین محراب ایک لڑکی جو سورج مکھی نہیں تھی دو محبتوں کی کہانی سچ کے avalancheپر بھاگتے ہوئے گھوڑے سانپ اور آدمی اے ننھی تتلی تو بہت دیر سے آئی ہے نیند چھوٹے گاؤں کی بڑی کہانی جب خدا میرے کمرے میں اتر آیا بھاگتا ہوا خرگوش دلیل کی بارش میں بھیگتا مولوی تم خود غرض ہو گئی ہو گھاس کھانے والے شیر ایک شاعر تھا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بڑھاپا اور فرنیچر ایک گھنٹہ پہاڑوں سے اترتا ہوا پانی Being Asad Ali کالا کپڑا پہلا پیار میوٹیشن خدا کا بُت فرشتے کے آنسو PLEDGE OF ALLEGIANCE یہ کیسی بے وفائی ہے پردے جو نفرتوں کے تھے بے زمینی نسل کشی ہے انتظار شکوہ تمغۂ جُرأت بُو آوارہ خیال خود کشی! سوئے فردوس زمیں ایک سے چار وی آر گریٹ۔۔۔؟‘‘ خواب بانٹنے والی کھانے کی میز پر ایک مکالمہ مہاتما یہ کہانی نہیں ہے میٹھا پان خواہشوں کا سفر خواب کا دیا بھائی جی محرم یار پیارا منڈی دلدل بدھا کے ساتھ چائے کا ایک کپ شیطان اونٹ اور بدو خواب آور پتھر پاگل ایک ڈاکٹر کے ادھورے نوٹ چپہ بھر روٹی کا ٹکڑا وہ اک نگہ کہ بظاہر نگاہ سے کم ہے عشق مجنوں و لیلیٰ افیونی مکالمے کا قتل کوہِ ندا ایک زہریلی کہانی ایک زہریلی کہانی شال جونک گیندے کے پھول تنہائی اور تنہائی نسخہ کھلاڑی تماشہ لہو کے چراغ مہمان ریت اور چشمہ وہ آدمی کمرہ نمبر ۲۸ اجنبی تعاقب کنوارا آدمی، زمین اور آسیب کوئی آواز پھانس کِنّی کا راجکمار کینوس پر چہرے اور میں بھگت رام ایرانی پلاؤ ‫کچرا بابا خمیازہ مہا لکشمی کا پل پیاسا چھلاوے اندھا کنواں دعا استری گریباں گیر دو گز زمین کنواں، آدمی اور سمندر تمنا کیا تم نے سوچا تھا سرد ہواؤں کے موسم ہیپی مدرز ڈے دفتر میں ایک دن طیراً ابابیل فعل متعدی بستی کی آخری بدصورتی بجنگ آمد خلفشار طالبان بھوک واپسی ملال خدا کے چنیدہ بندے سنہری ٹوپیوں والے تین اجنبی روز پدر موچی بیل آئی ایس او نو ہزار پیٹر ٹھہرو! کہانی کی تلاش میں شاید…! شکستِ آبرو! ملبے میں دبے خواب پھاہا سجدہ کبوتروں والا سائیں الو کا پٹھا تلون؟ وہ خط جو پوسٹ نہ کئے گئے مصری کی ڈلی ماتمی جلسہ قبض ایکٹریس کی آنکھ نا مکمل تحریر مٹی کا سفر خود کفیل بابا بھابھی ماں آخری منی آرڈر ابا کی خاطر کم ظرف ماں کا سچ خون تمنا اپنی کلہاڑی اپنے پاؤں تیر واپس کمان میں پٹڑی سے اترتے ہوئے مجبور میں ہی نہیں کرسی پہ بیٹھی تنہائی سفید آنچل نارسائی کی مٹھیوں میں لمحہ جو صدیاں ہوا سمندر مجھے بلاتا ہے شبِ مراقبہ کے اعترافات کی کہانیاں موڑ کے دوسری طرف دیدۂ بے ربطیِ عنواں دائرہ شیشۂ دیدہ سے دور خلشِ غمزۂ خوں ریز فتادگی میں ڈولتے قدم مجال خواب دائرے سے باہر برزخ ہنوز خواب میں رات ایک اداس سی کہانی انخلاء وراثت مسیحائی اذان تریاق ۳۰ بچوں کی ماں دہشت کا ایک دِن قاتلوں کے درمیان یودھا بے جسم میزان تاریکی بے اماں سمینٹ میں دفن آدمی قربتیں ........ فاصلے دھرنا نئی صدی کا عذاب گلی گٹار سجدہ گھلتا ملتا لہو وارث آدم بو (ا+ب)۲ آسیب باگھ بگھیلی رات بند مٹھی میں جگنو بانجھ ہوا میں سانس بڑا سوال بارھیں برسیں بچھڑے ہوئے ہاتھ بھُول بوکا چاہ در چاہ چھتیں اور ستون دیمک کا گھروندہ دیوارِ گریہ دھُوپ، دھُوپ، دھُوپ دل کا بوجھ دنیا کا آخری بھوکا آدمی دو جمع دو دوپہر اور جگنو الہام انجن کے بغیر گاڑی کا مسافر گھر سے باہر ایک دن غروب ہوتی صبح ہاری ہوئی جیت جیکو پچھے جھڑ بیری ایک سائیکلو سٹائل وصیت نامہ جہاد ڈھیری کیلنڈر کالک کاشی خلا اندر خلا خواب در خواب حلال رزق تارکول ڈلی پکی سرکاری سڑک صحرا کا سینہ چیرتی نیغ سیدھی تک سیاہ لکیر کھنچی ہوئی ہے ۔ گاڑی بھاگتی جائے تو بیسیوں میل گزر رہتے ہیں پر کہیں موڑ مڑنے میں نہیں آتا، یہاں تک کہ صحرا پار ہو جاتا ہے ۔ قدرے فاصلے پر سڑک کے دائیں بائیں بے ترتیب کچے راستے نکلتے ہیں ج پہلی صف بوئے حرم چادر اور چاردیواری چوکیدار کاکا تئیس میل ریل تال کنہار کا کنارہ کنواں کود لوں؟ قندیل فیصلہ نسل جوگی مردے زندگی اس کی ماں کی ماں ساعتِ نزول گرگٹ خوف ایک عرصے بعد فردا کا فردا ہونا! اعتراف! نشے میں دھت برف پر چلتا آدمی! تنہائی کا کرب رشتوں کے بندھن دُعا فیصلہ! قسط در قسط زندگی 
رات والا اجنبی سمجھوتہ فیرنی جلا وطن غنڈہ خاک دل چوتھا آدمی دیو داسی تثلیث کفاّرہ مُردہ گاڑی چاہت کے پنکھ اُداس نسل کا آخری آدمی لمحوں کی صلیب دلِ خانہ خراب تماشا ڈھلوان رکی ہوئی آوازیں دیدۂ یعقوب خونِ صد ہزار انجم گنبدِ بے در نانی اماں پہلی تنخواہ بیدل صاحب نیکی کا بھوت کوئلہ جل بھئی راکھ کھلونے کا غم ریت کے محل دوسری موت کتبہ گلاب اور صلیب تیسرا ٹکٹ سائے کا سفر کھانا تیار ہے ختم زہر ہر کام وقت پہ ڈائری برکتوں کا مہینہ بے وفا کارخانہ آدھی آبادی یوبیانا شہید ایک شریف آدمی گلاب کی جڑ ہلمٹ زخمی کمبل ایک تھی دردانہ وشال ارجانی کی محبوبہ پورے چاند کی رات دانی تائی ایسری شہزادہ مامتا ایک طوائف کا خط امرتسر آزادی سے پہلے Smith Smith Smith Smith

کالا کپڑا

سید اسد علی


خدا کو ڈھونڈنا ہو تو کہیں بھی چلے جائیں مگر کعبہ کا رخ نہ کریں کہ وہاں خدا نہیں ہے ۔ آپ بہت فطرت پرست ہیں تو ہمالیہ کے دامن میں یا پھر کسی افریقی صحرا کی طرف نکل جائیں ۔ حسن آپ کی کمزوری ہے تو کسی حسینہ کی زلف کے اسیر ہو جائیں ۔ ذہن آپ کو تنگ کرتا ہے تو کسی نیچرل سائینس کی تعلیم میں مشغول ہو جائیں ۔ دل والے ہیں تو کسی قریبی بازار میں کھڑے ہو جائیں یا پھر کسی casinoمیں نکل جائیں ۔ ان سبھی صورتوں میں خدا آپ کو بہت آسانی سے مل جائے گا کہ وہ ڈھونڈنے والوں سے بہت زیادہ دیر تک چھپا نہیں رہتا۔ ہاں شرط یہی ہے کہ آپ ہمالیہ کی ہیبت، لڑکی کے حسن، علم کے تکبر اور پیسے کی چمک میں کھو نہ جائیں بلکہ اپنا مقصد سامنے رکھیں ۔

تو جہاں چاہیں چلے جائیں مگر کعبہ کی بات دوسری ہے ۔ اگر آپ یہاں خدا کو ڈھونڈنے آئے ہو تو آپ کو اس کی دیواروں سے سرد کوئی شئے محسوس نہ ہو گی۔ آپ گھبرا کر اپنے اردگرد دیکھو گے تو ہزاروں آنکھیں امید اور خوشی سے بھری نظر آئیں گی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہر ایک گویا اپنے خدا کو تکتا ہے ۔ آپ کو لگے گا کہ آپ کے سوا جیسے ہر ایک کو خدا مل گیا ہے ۔

’’پھر مجھے کیوں نہیں ؟‘‘ بے معنی سوال آپ کو ستائیں گے اور آپ غلافِ کعبہ سے لپٹ لپٹ کر روؤ گے ۔ بار بار سوال کرو گے ۔ اتنے سوال آپ سڑک سے اٹھا کر کسی پتھر سے بھی کروتو وہ بھی آپ سے بولنا شروع کر دے گا مگر کعبہ سے آپ کو کوئی آواز نہیں آئے گی۔ آپ کو اپنا آپ بہت گھٹیا اور بے حقیقت محسوس ہو گا اور آپ سمجھ نہیں پاؤ گے کہ آپ نے کیا غلط کیا؟

ایک بات جو ہم کبھی نہیں مان پاتے کہ خدا یہاں رہتا ہی نہیں ۔ یہاں آنے والا ہر مسافر اپنا خدا ساتھ لے کر آتا ہے ۔ کعبے کے تین سو ساٹھ بت تو صاف کر دیے گئے مگر اب حج کے دنوں میں یہاں تیس چالیس لاکھ خدا اکٹھے ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خدا جنہیں لوگوں نے ایک عمر کی تلاش کے بعد ڈھونڈا ہوتا ہے ۔ خدا جن کے لئے اپنے گھر، اپنے دل،اپنی زندگی کا بہترین کونہ مختص کیا ہوتا ہے ۔ خدا جنہیں ہم اپنی کمائی میں سے کھلاتے ہیں ،جن کے اعزاز میں چڑھاوے چڑھاتے ہیں ،دکھوں میں جن کے قدموں پہ سر رکھ کر روتے ہیں ،خدا جو شادیوں پر ان کے گھروں میں چیف گیسٹ ہوتا ہے ۔

تو ہم سب یہاں اپنے اپنے خدا ساتھ لے کر آتے ہیں اور یہاں آ کر عجب تماشہ ہوتا ہے ۔ کعبہ کو دیکھتے ہی وہ خدا، وہ روشنی اس کالے کپڑے میں جذب ہو جاتی ہے ۔ کچھ پتہ نہیں چلتا کہ کیا کھیل ہے ۔ یوں لگتا ہے جیسے کوئی مہربان ہر ایک کا پردہ رکھ لیتا ہے ۔ جیسے آپ کا کالا کرتا داغوں کو بڑے التزام سے اپنے دامن میں چھپائے رکھتا ہے ۔ حقیقت آپ تبھی جانتے ہو جب اس کپڑے کو دھویا جاتا ہے ۔ اب میل کچیل دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ اس کرتے نے آپ کی کتنی شرم رکھ لی تھی۔

یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہے ۔ لاکھوں لوگ ہیں اور سبھی صحیح ہیں ۔ ان کے کروڑوں  خدا ہیں  اور سبھی برحق ہیں ۔ وہ کالا کپڑا سب کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور لوگوں کو ایک مرتبہ پھر سے آزادی سے سوچنے کا موقع دیتا ہے ۔ خدا نام کا ’’پیرِ تسمہ پا‘‘ جو نجانے کب سے ہم نے اپنے کاندھوں پر بٹھا لیا تھا کچھ ایسے کہ اس کے بوجھ تلے ہم ہر آن دبے جاتے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہم ایک پل میں اس خدا سے آزاد ہو گئے ۔ بہت سے لوگوں کے لئے آزادی کا یہ لمحہ کوئی بہت خوشگوار نہیں ہوتا۔ ہم سوچ میں پڑ جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ پنجرے میں برسوں سے قید پرندے کی طرح۔ پنجرے کا دروازہ کھول دیا گیا ہے مگر ہم اڑنے کی ہمت نہیں لا پاتے ۔ دروازے سے دور سمٹنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کوئی زبردستی نکال کر پنجرے سے باہر اڑا دے تو قریبی دیوار پر جا بیٹھتے ہیں جہاں کم از کم پنجرہ تو نظر آتا رہے ۔

کچھ یہی کیفیت لوگوں کی بھی ہوتی ہے ۔ انہیں کعبہ آتے ہوئے لگتا ہے جیسے وہ منزل پر پہنچ گئے مگر یہاں آ کر خبر ہوتی ہے کہ یہ تو ایک دوسرا آغاز ہے ۔ تبھی تو کہا جاتا ہے کہ جب انسان یہاں سے واپس جاتا ہے تو اس طرح ہو جاتا ہے جیسے اس کی ماں نے اسے ابھی جنا ہے ۔

یہاں ایسا ہی ہے ۔ سوائے ان لوگوں کے جو سوچتے نہیں ہیں باقی سب یہاں اپنے خداؤں کو ٹوٹتا محسوس کرتے ہیں ۔ وہ دعا کا ہر طریقہ آزماتے ہیں ۔ لڑتے جھگڑتے حجرِ اسود تک پہنچتے ہیں ۔ جس مقام پر خدا کی رحمت کا شائبہ بھی ہوتا ہے وہاں نفل ادا کرتے ہیں ۔ رکنِ یمانی کو ہاتھ لگاتے ہیں ۔ دروازے کی چوکھٹ سے لٹک جاتے ہیں مگر خدا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خدا نہیں ملتا۔

میں نہیں مانتا کہ خدا وہاں نہیں ہے ۔ وہ بھی وہیں ہے پر ہم اسے دیکھ نہیں پاتے ۔ ہو سکتا ہے کہ وہ مسجد کے مینار پر کسی چھوٹے پرندے کی صورت بیٹھا ہو یا پھر اس نئی بننے والی بلڈنگ کی سب سے اونچی منزل پر دوسرے مزدوروں کے ساتھ کام کرتا ہو۔ یا پھر وہ میری ہی طرح کسی سیڑھی پر بیٹھا اس ہجوم کو دیکھتا ہو۔

خدا گرد ہوتا تو غلافِ کعبہ جھاڑنے سے ہم اسے پا لیتے

وہ کعبہ میں ہوتا تو گھنٹوں چوکھٹ سے لٹکنے والوں کو اتارنے ضرور آتا

وہ حجرِ اسود کے کہیں قریب ہوتا تو اس کمزور شخص کو ضرور بچا لیتا جسے ہجوم نے گویا کچل ہی ڈالا تھا۔

پر وہ تو شاید ہمیں جیسا ہے ۔ ہماری ہی طرح اس گھر کی زیارت کو آیا ہے ۔ ہماری ہی طرح سوچتا ہے کہ کیا اور کیسی عبادت کروں ؟

وہ بڑا ظالم ہے ۔ اپنا پتہ نہیں دیتا اور ڈھونڈنے کا حکم بھی دیتا ہے ۔ آنکھ مچولی کھیلتا ہے اور یہ بھی نہیں بتاتا کہ ڈھونڈنا کیا ہے ۔ گولے والے کی برف کی طرح پے در پے ضربوں سے ہمیں توڑ ڈالتا ہے اور حکم دیتا ہے کہ ثابت قدم رہو۔ جان کو شکنجے میں یوں ڈال دیتا ہے جیسے رس بیلنے کی مشین میں گنا اور پھر بھی حکم ہے کہ ’’رہو۔ ۔ ۔ ہون رہو تے مناں ‘‘۔ لاکھوں میں وہ ہمیں ایک بنا تا ہے اور پھر ایک کو یوں لاکھوں میں ملا دیتا ہے جیسے اس کے لئے یہ سب کوئی کھیل ہے ۔

کیا خبر یہ کوئی کھیل ہو ہی اور ہم ہی اسے کوئی سنجیدہ شئے سمجھ بیٹھے ہوں ۔ ایک مزاحیہ شو جس میں ہر کوئی اوٹ پٹانگ حرکتیں کر رہا ہے ہم متانت کی چادر اوڑھنے کی کوشش میں سب کے مذاق کا نشانہ بنتے جا رہے ہوں ۔ کون جانے کہ اصل کھیل کوئی اور ہی ہو۔

٭٭٭