کابلی والا درد کادارو تصویر بلی کا بچہ بھولا بولو پان شاپ پہاڑی کوّا تک شک تُلا دَان جہلم اور تارو چشمِ بَد دُور آخری آدمی آپا آنندی اپنے دُکھ مجھے دے دو بلاؤز عید گاہ گڈریا گنڈاسا آنر کلنگ ائیر فریشنر تھرڈ ورلڈ گَرل تھرڈ ڈائمنشن ریورس گیئر انصاف راجہ کا محل آب حیات آنر کلنگ امداد زلزلہ واپسی کریڈٹ کارڈ خوابوں کا تاجر دائمی جہیز نوکری چوراہے والا بھکاری احساس آخری خواہش غلطی اپنے دکھ مجھے دے دو موت کا پیغام بھاری چیز کیا !!! نن۔۔۔ نہیں چاہے کچھ ہو جائے عمارت کا مجرم کیسی آگ جال روپ خبر ہونے تک آئینے میں وی آئی پی کارڈ شو پیس عورت اور ماں آن زبان اور جان آتشی مخلوق جنگی قبرستان اب بس کرو ماں گیارہواں کمّی کنگن ماکھے ابابیلیں ادھوری کہانی بھانبھڑ مورکھا انتظار ایک صدی کے بعد بلوندر کی بلی تبدیلی مکرم درزی شہزادی کرشنا پنشن صدر محترم ہیں خواب میں ہنوز زیرو آور کھڑکی سے باہر سورج دستخط اجنبی دہشت گرد غلام سگرٹ کی بو آئینے میں قید لڑکی ستاروں سے آگے پرواز کے بعد عزت فریادی ۔۔۔۔۔اور اندھیرا پردیسی فریاد میں ایک طوائف وہ ریت کا گھر گڑیا رانی کی خاموشی بہادر فوجی خالی الذہن آدمی ایک عاشق کی ڈائری دوسری مرغی آگ زندگی ہذیان جیسے کو تیسا پتھر کی دنیا میں سفید پوش بےبس لوگ کہانی سننے والا کثبان سرگوشی تماشہ شر ایک گمنام راستہ بھگوان دیکھتا ہے ایک کہانی تباہی کی رات کی دلہن کہانی ایک شہزادی کی اُکتایا ہوا آدمی ودائی کورا کاغذ شعور حقیقت جب میری تمہیں تلاش ہو قیامت کہانی کار انگلیاں یقین اور تجربہ فقیر بیس سال بعد کمزور انسان ایک دنیا میرے اندر جاگتی ہے اللہ کے بندے ماضی باطنی دنیا بےخوابی نشانی بے حس مرد مسافر The Break down اکیلا گھر ایک چھوٹے سے گاؤں کی کہانی دو لمحوں کے خواب اندھیروں کی کہانی بے حقیقت اللہ مسبب الاسباب ہے آشنا لمحوں کے بیچ اجنبی مسافر میلا کپڑا ایک تصویر تکون ایک محبت کی کہانی گاڑی چلانے والا کتا اور جارج کی بیوی الاؤ کھویا ہوا آدمی نیند سے پہلے کا ایک گھنٹہ چلو اور سمندر مقدس قبروں کے مجاور شیشے بیچنے والا عفریت ایک مچھیرا جو بہت زیادہ جانتا تھا پرائے راستے اور اپنے ہم سفر وصیت سبز رات ناک حلال نشہ اصلی شہد موت کا تختہ وقت ختم ایر کارگو دولتمند دوستی کی خاطر پارس پتھر حور کا بچہ ایمر جینسی لائٹ ریشم کی ڈوری نوری پروانے کی موت میاں فضلو کی نوکری چاند تارہ ریا کاری کا انعام انتظار۔۔ تیرا آج بھی ہے تار یک را ہوں کے مسا فر گمشدہ منزل کرب مسلسل رانگ نمبر شہ اور مات بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے وقت کی کروٹ اور ہم غبار دیکھتے رہے پیاسی شبنم فیصلے کی رات مکافات عمل نا مراد شام غم کی قسم قا تل مسیحا پشیمان آرزو صدیوں نے سزا پائی طوفان کے بعد کشمکش زندگی کے رنگ سمٹ گئے فاصلے اندھیرے اجالے کاغذ کی کشتی ہر شب کی سحر ہو جاتی ہے جہاں اور بھی ہیں سَراب پھولوں کی چبھن بلا عنوان آب گزیدے آگ بیٹا ایک کہانی سنو بلیک آوٹ چارہ گری دو بیل گھنی چھاؤں کب صبح ہو گی مشکوک مہربانی مودی جیت گیا روگ شہر بدر زیست خاور چودھری کرپٹ ونڈوز بوڑھا درخت میں دقیانوسیت سانسوں کی مالا ہیروں کا سوداگر عکس در عکس IMPOSTOR گُم راہ پرانا منظر روبوٹ کشکول جھوٹی کہانی چیخوں میں دبی آواز زہر آزادی ایک ادنیٰ سا حادثہ ایک دن وہ بھی! ایک جہاں بے چارے لوگ ڈھلتے سائے حمدا آئی وَری ٹاور کوئی اُمّید کوئی تمنّا معمولی سی بات مَدفون زندہ مٹّی دَاغ داغ اُجالے پربت گھاٹی پھرفضامُسکرانے لگی سانتا کلاز چشمِ بَد دُور2 چشم بد دور ٣ ہزاروں سال پہلے سنگھار کمرے میں! پشیمان ایک خط لکھنا ہے ! الف لیلہ کی ایک رات کرفیو آرڈر بیوہ کا راز مردہ عورت پہاڑی کھیت میں! ماں کی مامتا سپیرا ماں کا دل آرزو سیب کا درخت پاسپورٹ نپولین کی محبوبہ شہنائی مولسری کے پھول جدائی سرودِعشق نیچے سروں کا احتجاج لجا فیس بک کی اپسرا نامرد موت کی تمنا صلاۃ الحاجت ہمدرد ہمزاد جیت کا غم خواہش کی تتلیاں مٹی اسٹینڈ کا فنڈا رہینِ ستم ہائے روزگار چیونٹیوں کی بستی ایک پتہ…تنہا تنہا شک شک پچھتاوے خوش دامن تیرے شہر کی رونق ہائے کیا کہیے!!! د نیا ایک گورکھ دھندہ ہے گہرے پانیوں والی آنکھیں ! چھمن کا فسانہ! میں جب احسا س کے شہر میں پہنچا تو پانی کی گڑیا خوشیاں فروخت کرتی ہے وہ بے جرم مجرم خون آلود ہاتھ گھاؤ وہ بڈھا گرہن مقدس جھوٹ ایک باپ بکاؤ ہے جوگیا سلیا ہڈیوں کے الفاظ پھُلوا سُومنگلی مزدوری ٹوبہ ٹیک سنگھ سورگ میں سور برف کا گھونسلا بَرشَور کیس ہسٹری سے باہر قتل نئی الیکٹرا رُکی ہوئی زندگی چَٹاکا شاخِ اِشتہا کا لوتھ آدمی کا بکھراؤ بدلے ہوئے پیمانے! دور بین فاقہ مست حریت ! سفید حویلی کتھا کنج کا راج پاٹ لوک پرلوک بندیا دوستی دشمنی، دشمنی دوستی جیون ساتھی کبوتر خانہ ایک کہانی سچی سی حصار دھوپ چھاؤں انتخاب و آزادی سنگریزہ Peaceful Co-existence عیب دار نفس جمودی تغیر شیشے میں تصویر کھڑکی پر چڑھتی انگور کی بیل سیڑھیوں پہ روتا ہوا گھڑیال اور چوک میں ایستادہ لڑکا انگور کی بیلوں میں چھپی لڑکی جونک اور تتلیاں ایک المیے کا المیہ وہ میرا بڑا اچھا بیٹا ہے بوڑھا اور تنہائی کارنس پر رکھے گلدان میں ٹھہرا ہوا پانی انگور کی بیل میں لپٹا ہوا شہر خود کلامی ایک پتنگے نے مجھے تنہا دیکھا Causalities of Love تین محراب ایک لڑکی جو سورج مکھی نہیں تھی دو محبتوں کی کہانی سچ کے avalancheپر بھاگتے ہوئے گھوڑے سانپ اور آدمی اے ننھی تتلی تو بہت دیر سے آئی ہے نیند چھوٹے گاؤں کی بڑی کہانی جب خدا میرے کمرے میں اتر آیا بھاگتا ہوا خرگوش دلیل کی بارش میں بھیگتا مولوی تم خود غرض ہو گئی ہو گھاس کھانے والے شیر ایک شاعر تھا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بڑھاپا اور فرنیچر ایک گھنٹہ پہاڑوں سے اترتا ہوا پانی Being Asad Ali کالا کپڑا پہلا پیار میوٹیشن خدا کا بُت فرشتے کے آنسو PLEDGE OF ALLEGIANCE یہ کیسی بے وفائی ہے پردے جو نفرتوں کے تھے بے زمینی نسل کشی ہے انتظار شکوہ تمغۂ جُرأت بُو آوارہ خیال خود کشی! سوئے فردوس زمیں ایک سے چار وی آر گریٹ۔۔۔؟‘‘ خواب بانٹنے والی کھانے کی میز پر ایک مکالمہ مہاتما یہ کہانی نہیں ہے میٹھا پان خواہشوں کا سفر خواب کا دیا بھائی جی محرم یار پیارا منڈی دلدل بدھا کے ساتھ چائے کا ایک کپ شیطان اونٹ اور بدو خواب آور پتھر پاگل ایک ڈاکٹر کے ادھورے نوٹ چپہ بھر روٹی کا ٹکڑا وہ اک نگہ کہ بظاہر نگاہ سے کم ہے عشق مجنوں و لیلیٰ افیونی مکالمے کا قتل کوہِ ندا ایک زہریلی کہانی ایک زہریلی کہانی شال جونک گیندے کے پھول تنہائی اور تنہائی نسخہ کھلاڑی تماشہ لہو کے چراغ مہمان ریت اور چشمہ وہ آدمی کمرہ نمبر ۲۸ اجنبی تعاقب کنوارا آدمی، زمین اور آسیب کوئی آواز پھانس کِنّی کا راجکمار کینوس پر چہرے اور میں بھگت رام ایرانی پلاؤ ‫کچرا بابا خمیازہ مہا لکشمی کا پل پیاسا چھلاوے اندھا کنواں دعا استری گریباں گیر دو گز زمین کنواں، آدمی اور سمندر تمنا کیا تم نے سوچا تھا سرد ہواؤں کے موسم ہیپی مدرز ڈے دفتر میں ایک دن طیراً ابابیل فعل متعدی بستی کی آخری بدصورتی بجنگ آمد خلفشار طالبان بھوک واپسی ملال خدا کے چنیدہ بندے سنہری ٹوپیوں والے تین اجنبی روز پدر موچی بیل آئی ایس او نو ہزار پیٹر ٹھہرو! کہانی کی تلاش میں شاید…! شکستِ آبرو! ملبے میں دبے خواب پھاہا سجدہ کبوتروں والا سائیں الو کا پٹھا تلون؟ وہ خط جو پوسٹ نہ کئے گئے مصری کی ڈلی ماتمی جلسہ قبض ایکٹریس کی آنکھ نا مکمل تحریر مٹی کا سفر خود کفیل بابا بھابھی ماں آخری منی آرڈر ابا کی خاطر کم ظرف ماں کا سچ خون تمنا اپنی کلہاڑی اپنے پاؤں تیر واپس کمان میں پٹڑی سے اترتے ہوئے مجبور میں ہی نہیں کرسی پہ بیٹھی تنہائی سفید آنچل نارسائی کی مٹھیوں میں لمحہ جو صدیاں ہوا سمندر مجھے بلاتا ہے شبِ مراقبہ کے اعترافات کی کہانیاں موڑ کے دوسری طرف دیدۂ بے ربطیِ عنواں دائرہ شیشۂ دیدہ سے دور خلشِ غمزۂ خوں ریز فتادگی میں ڈولتے قدم مجال خواب دائرے سے باہر برزخ ہنوز خواب میں رات ایک اداس سی کہانی انخلاء وراثت مسیحائی اذان تریاق ۳۰ بچوں کی ماں دہشت کا ایک دِن قاتلوں کے درمیان یودھا بے جسم میزان تاریکی بے اماں سمینٹ میں دفن آدمی قربتیں ........ فاصلے دھرنا نئی صدی کا عذاب گلی گٹار سجدہ گھلتا ملتا لہو وارث آدم بو (ا+ب)۲ آسیب باگھ بگھیلی رات بند مٹھی میں جگنو بانجھ ہوا میں سانس بڑا سوال بارھیں برسیں بچھڑے ہوئے ہاتھ بھُول بوکا چاہ در چاہ چھتیں اور ستون دیمک کا گھروندہ دیوارِ گریہ دھُوپ، دھُوپ، دھُوپ دل کا بوجھ دنیا کا آخری بھوکا آدمی دو جمع دو دوپہر اور جگنو الہام انجن کے بغیر گاڑی کا مسافر گھر سے باہر ایک دن غروب ہوتی صبح ہاری ہوئی جیت جیکو پچھے جھڑ بیری ایک سائیکلو سٹائل وصیت نامہ جہاد ڈھیری کیلنڈر کالک کاشی خلا اندر خلا خواب در خواب حلال رزق تارکول ڈلی پکی سرکاری سڑک صحرا کا سینہ چیرتی نیغ سیدھی تک سیاہ لکیر کھنچی ہوئی ہے ۔ گاڑی بھاگتی جائے تو بیسیوں میل گزر رہتے ہیں پر کہیں موڑ مڑنے میں نہیں آتا، یہاں تک کہ صحرا پار ہو جاتا ہے ۔ قدرے فاصلے پر سڑک کے دائیں بائیں بے ترتیب کچے راستے نکلتے ہیں ج پہلی صف بوئے حرم چادر اور چاردیواری چوکیدار کاکا تئیس میل ریل تال کنہار کا کنارہ کنواں کود لوں؟ قندیل فیصلہ نسل جوگی مردے زندگی اس کی ماں کی ماں ساعتِ نزول گرگٹ خوف ایک عرصے بعد فردا کا فردا ہونا! اعتراف! نشے میں دھت برف پر چلتا آدمی! تنہائی کا کرب رشتوں کے بندھن دُعا فیصلہ! قسط در قسط زندگی 
رات والا اجنبی سمجھوتہ فیرنی جلا وطن غنڈہ خاک دل چوتھا آدمی دیو داسی تثلیث کفاّرہ مُردہ گاڑی چاہت کے پنکھ اُداس نسل کا آخری آدمی لمحوں کی صلیب دلِ خانہ خراب تماشا ڈھلوان رکی ہوئی آوازیں دیدۂ یعقوب خونِ صد ہزار انجم گنبدِ بے در نانی اماں پہلی تنخواہ بیدل صاحب نیکی کا بھوت کوئلہ جل بھئی راکھ کھلونے کا غم ریت کے محل دوسری موت کتبہ گلاب اور صلیب تیسرا ٹکٹ سائے کا سفر کھانا تیار ہے ختم زہر ہر کام وقت پہ ڈائری برکتوں کا مہینہ بے وفا کارخانہ آدھی آبادی یوبیانا شہید ایک شریف آدمی گلاب کی جڑ ہلمٹ زخمی کمبل ایک تھی دردانہ وشال ارجانی کی محبوبہ پورے چاند کی رات دانی تائی ایسری شہزادہ مامتا ایک طوائف کا خط امرتسر آزادی سے پہلے Smith Smith Smith Smith

چوکیدار کاکا

عمر احمد بنگش


درمیانہ قد، کُوٹا جسم اور گہرا رنگ جو وقت کے ساتھ جھلس کر مزید پک گیا تھا۔ بکھری اور بے ہنگم داڑھی جیسے تاریں، دائیں آنکھ  کانی، سامنے کا دانت ادھ ٹوٹا اور ٹانگ پر کتے کے کاٹے کا دھبہ۔ سر پر ہمیشہ میلی ٹوپی ٹکائے ، کئی جوڑے کپڑے پہنتا، جن میں اوپر میلا اور نیچے ستھرے جوڑے ۔ پھر گرمی یا سردی، میلی کچیلی ہی  واسکٹ  پہنے  چوکیدار کاکا ہیئت سا نظر آتا تھا۔ پیدائش آزادی سے خاصی پہلے کی تھی، سو عمر کا اندازہ نہیں۔ ہمارے یہاں وہ چھتیس برس رہا، جس میں میری اٹھارہ برس عمر اس کو گواہ رہی۔

چوکیدار کاکا کے بارے واقعہ یوں ہے کہ ابا میڈیکل کالج سے فارغ ہو کر سرکاری بھرتی ہوئے تو سال دو میں ہی اکتا کر نوکری چھوڑ دی۔ اپنے ہسپتال کی تعمیر شروع کروائی تو رات کے چوکیدارے واسطے کسی کی ضرورت تھی۔ یہ جوان، جس کا تعلق   کاغان کے مضافاتی علاقے جرید سے  تھا اور مزدوری واسطے نشیب کے علاقے میں آن بسا تھا، بھرتی کر لیا۔ سادہ دور تھا، تھوڑے پر خوش رہنے کی لوگوں کی خصلت تھی۔ یہ تعمیر کے دوران دلجمعی سے اپنی ذمہ داری نبھاتا رہا اور جب ہسپتال کی تعمیر ہو گئی تو اس نے ابا سے رخصت چاہی۔ ابا نے  اجازت  نہ دی کہ ہسپتال کے بعد گھر کی تعمیر شروع ہونے کو تھی۔ یوں چوکیدارہ چند سال مزید جاری رہا۔

اب کا دور ایسا ہے کہ دہائیاں گزر جاتی ہیں اور معین سی آشنائی تک نہیں ہو پاتی۔ تب لوگ دو چار سالوں کے تعلق میں اتنے پختہ ہو جاتے تھے کہ جس در سے عزت اور کریمت ملتی بس اسی کے ہو رہتے ۔ چوکیدار کاکا بھی اسی گھر کا ہو رہا۔ پہچان کے لیے چوکیدارکا نام پختہ پڑ چکا تھا۔

چوکیدار کاکا کے رہنے کے لیے گھر کے ساتھ  کچا مکان مخصوص تھا۔ اس مکان کا ایک ہی کمرہ تھا، جس کے باہر برآمدہ اور ڈیوڑھی جس پر ایک تندور دبا تھا۔ ڈیوڑھی بالن کی لکڑیوں سے بھری رہتی اور تندور کا کڑا علیحدہ سے جگہ گھیرے ہوئے تھا تو کاکا کے لیے ایک برآمدہ اور کمرہ بچ رہتے ۔ کمرے میں روشندان نہ تھا تو تاریک سیاہ اور اندر تعمیراتی لکڑی کے بڑے برگ سموئے تھے ۔ اس کمرہ میں چوکیدار کاکا کے سوا کسی کو جانے کی سعی نہ تھی۔ اس کمرے کے پچھلے کونے میں سکھوں کے ساتھ جنگ کے ایک شہید کی یادگار تھی، جس کا احاطہ ایک چبوترے پرطے تھا۔ لوگ کہتے کہ یہ شہید رات میں، اور بالخصوص جمعرات کی رات میں سفید نورانی کفن پہنے وہاں آتا ہے اور چبوترے پر بیٹھا رہتا ہے اور فجر سے پہلے جیسے آیا، ویسے پیدل چلا جاتا ہے ۔ دوسرا، سنتے تھے کہ اس کمرے کی چھت میں ایک سانپ کا بسیرا ہے ۔ سانپ تو کبھی نظر نہیں آیا بس سال بھر میں اس کی ایک کھوچلی سی مل جاتی تھی یا کبھی کبھار اندر برگوں میں شپ شپا سی آہٹ سنائی دیتی جیسے کوئی شے لپک کر رینگ گئی ہو۔ عرصے تک مشہور رہا کہ یہ سانپ چوکیدار کاکا نے پال رکھا ہے جو اسے کچھ زک نہیں پہنچاتا اور یہ بھی اس کا برا نہیں کرتا۔ برآمدے کے ایک کونے میں کچا چولہا تھا جو خیر خیرات میں دیگ کا پانی گرم کرنے کو استعمال ہوتا تھا یا پھر شدید سردی میں  چوکیدار کاکا تاپنے کو آگ کا بندوبست کرتا۔ چولہے کے بالکل پاس چارپائی بچھی رہتی جس کے سر کی جانب کپڑے کی تھیلی لٹکائی رہتی، جس میں چلم کا تمباکو بھرا ہوتا۔ بستر ایسے تھا کہ رات میں تہہ در تہہ تلائیاں اور اوپر اوڑھنے کو رضائی پھیل جاتیں اور صبح ہوتے ہی سویرے تڑکے کو چوکیدار کاکا یہ سب لپیٹ کر گولائی میں کس کر باندھ دیتا اور اسے چارپائی کی پائنتی پر ٹکا دیتا۔ اس سے اتنا بڑا گولہ بن جاتا کہ پائنتی کے سوا بھی آدھی چارپائی بھر جاتی۔ اس کسے ہوئے بستر کے بیچ وہ اپنے تئیں استعمال کی قیمتی چیزیں جیسے آئینہ، کنگھی، تمباکو کی اضافی تھیلی، جمع کیے ہوئے بے مصرف  میلے کاغذوں کے ڈھیر، چند روپے اور دو ایک اور تھیلیاں جن میں بھی الا بلا بھرا ہوتا، عین درمیان میں ٹھونس دیتا۔ یہ اس کی تجوری جیسی محفوظ جگہ تھی کہ کسا بستر اس کے علاوہ کوئی کھول ہی نہ سکتا تھا۔ ہر گرہ ایسے ڈالی ہوتی کہ ول پے ول گھما پھرا کر سوتر کی رسی جلد آزاد نہ ہوتی اور رسی کی ہر تان ایسے تنی  ہوئی کہ ریشے صاف ایک دوسرے میں پیوست نظر آتے ۔ پھر لکڑی کی پرانی میز تھی، جس پر میل کی تہیں  چڑھتی رہتیں۔ میلا کچیلا سلور کا جگ گلاس اور میز کے ساتھ نیچے کچے فرش پر بھی چلم کی باس والا پانی، تمباکو کی پھانک اور ماچس کی جلی تیلیاں بکھری رہتیں۔ چلم کی نلکی کو دھاتی تاریں لپیٹ کر جفت کر رکھا تھا اور تمباکو کی کُپی اور نیچے پانی کی ڈولی پر طرح طرح کی رنگین کپڑے کی دھاریاں بنا کر ایسی لٹکائی ہوتیں جیسے گلی میں گھومتا فقیر اپنا تُومبہ سجاتا ہے ۔ چلم کی تمباکو والی کُپی پر لمبے سخت دھاگے میں ماچس کی ڈبیا پروئی رہتی، جو زائد تیلیاں ٹھونسنے کی وجہ سے پھول جاتی جس کی وجہ سے ایک آدھ دن میں ہی نئی ماچس پرونی پڑ جاتی اور نئی ماچس کا پیٹ پہلی والی سے زیادہ ابھر آتا۔ گرمیوں میں یہ چارپائی، میز، جگ گلاس اور تمباکو کی پھانک اوپر گھر کے برآمدے میں پھیل جاتیں اور یہ وہیں پسار رہتا۔

اس کی ذمہ داریاں کبھی کسی نے طے نہیں کیں۔ گھر سے باہر اس نے سب کچھ خود ہی اپنی ذمہ داری بنایا ہوا تھا۔ بازار سے سودا سلف ڈھوتا، لکڑیاں چیرتا، گیس کے سلنڈر بھروا کر لاتا، چکی سے آٹا پسواتا اور اگر ہاری گدھا لانے میں دیر کرتا تو خود ہی پیٹھ پر لادے بڑبڑاتا ہو ا اپنی پیٹھ پر ڈھو دیتا۔ فصل کی خبر کو زمینوں میں بلا ناغہ چکر لگاتا اور روز کے روز ہاری کی شکایت کرنا اس کے دلپسند مشغلوں میں سے تھا۔ گھنٹوں کھیتوں میں کھپ کر ساگ چُنتا اور  گھر میں گٹھڑیوں کی گٹھڑیاں پڑی سوکھتی رہتیں۔ بچے گھر میں روتے تو باہر اس کی گود میں کھلانے کو بجھوا دیے جاتے اور   یہ انھیں کوٹھے کی منڈیر پر اٹھائے گھومتا رہتا۔ وہ بچے  جو گود لائق نہ تھے ان پر بھی برابر نظر رکھتا۔ مٹی کھاتے ہوئے اس نے مجھے ایک دن پکڑا تو پہلے منع کیا، دوسرے دن چماٹ رسید کی اور تیسرے دن میں اس کو دیکھتے ہی بھاگنے لگا تو وہ پیچھے ہٹ گیا۔ اگلے ہی روز میٹھی گولیاں لا کر مجھے کھلائیں کہ اس سے میری مٹی کھانے کی عادت چھوٹ جائے گی۔ علاوہ اس سب کے ، اس کی ایک ذمہ داری اور تھی جس سے مجھے سخت چڑ تھی۔ تپتی دوپہروں کو ہم چھپ کر ندی میں نہانے جاتے تو یہ ہمیں ڈھونڈ کر زبردستی واپس کھینچ لاتا۔ چونکہ واپسی پر پٹائی یقینی ہوتی تو ہم رستے میں اس سے جان چھڑانے کو بھلے اس کی داڑھی نوچ ڈالیں، کاٹ لیں یا سر پر مکے برسائیں  یہ بے غم اپنے کندھے  پر لادے یا بغل میں دابے مطمئن چلتا جاتا اور ہم بونوں کی طرح اس کے ساتھ لٹکے ، چیختے اور ہاتھ پیر چلاتے رہ جاتا۔

ہماری مدرسے سے  واپسی عشاء کے بعد ہوتی۔ کھانا کھا کر ہٹتے تو چوکیدار کاکا کے لیے کھانا تھما دیاجاتا۔ یہ گرمیوں میں باہربرآمدے اور سردیوں میں نیچے کوٹھے میں پڑا رہتا۔ آہٹ سنتے ہی اٹھ بیٹھتا۔ یہ کھانا کھائے جاتا اورہم اس کے پاس بیٹھے اس کے منہ، زبانی گھڑے ہوئے قصے سنتے ۔ دن بھر کے بعد رات کا یہ ایسا وقت ہوتا تھا جب اس کی بابت ہمارے من میں کچھ بھی نہ رہتا۔  دن سکول کے باغیچے میں اس کا زبردستی کھانا کھلانے پر غصہ،  دوپہر میں ندی سے واپس گھسیٹنے کا کرودھ اور نہ ہی شام میں گھر سے باہر قدم رکھتے ہی اس کی جاسوس نظر کا ڈر۔ رات کے اس پہر یہ بھی مزے مزے سے قصے سناتا۔ جیسے ایک کردار "بربانڑو" کا تھا۔ اس کے بقول یہ ایک بلا تھا جو کہیں سے بھی زمین کو پھاڑتا ہوا کسی کی بھی شکل  دھارے ، دہاڑ لگاتے نکل سکتا تھا اور آن کی فان کسی کو بھی ہڑپ کر جائے ، اسے فرق نہیں۔ کالے سیاہ بربانڑو کسی سے نہیں ڈرتا تھا اور بعض اوقات وہ اشارہ کر کے سامنے کے پہاڑ کی جانب انگلی اٹھاتا کہ بربانڑو کا ٹھکانہ وہاں کالے جنگل میں ہے ۔ میں بربانڑو کے ذکر سے سہم جاتا اور اس کا طریق بیان ایسے ہوتا کہ میری آنکھیں نیچے فرش کے چپے چپے کا طواف کرتیں کہ  بربانڑو  یہاں سے برآمد ہو گا یا وہاں سے نکلے ۔ جیسے جیسے قصہ آگے بڑھتا، میں سمٹ کر اس کے ساتھ جڑتا جاتا۔ بعض راتوں کو جب اندھیرا کچھ گہرا سا ہوتا اور زرد روشنی میں چوکیدار کاکا آگے کو جھک کر نوالے چباتے بات کرتا تو اس کی شکل بگڑ جاتی۔ خود اس پر بربانڑو کا گماں ہوتا۔ میں برتن وہیں چھوڑ کر اندر  دوڑ لگا دیتا اور گھر میں دبک جاتا۔ اس پر وہ زور سے قہقہہ لگاتا تو آواز اندر تک  گونج جاتی۔ روشن راتوں میں ہم اس کو چھیڑتے کہ "یہ جو بربانڑو ہر جا سے ابھر سکتا ہے تو کیا مسجد کا فرش بھی پھاڑ سکتا ہے ؟ خدا سے تو وہ ڈرتا ہی ہو گا ناں!" اس پر وہ تھوڑا کھسیانا ہو جاتا اور اپنی ٹانگ پر کتے کے کاٹے کا نشان دکھا کر ہمیں چمکارتے ہوئے سمجھاتا کہ یہ بربانڑو نے مسجد کے دروازے میں تب وار کیا تھا جب وہ باہر فرش پر قدم  ٹکانے ہی والا تھا۔

اس کے منہ، مسجد کا صرف یہی ذکر سنا۔ اس کے ہاں، خدا کے گھر کی بس یہی برکت تھی۔ پھر بھی ایک چھوٹی تسبیح جس کی لڑی میل سے کالی سیاہ  اورلکڑی کے منکے گھس گئے تھے ، اس کی جیب میں دھری رہتی۔ جیسے چوکیدار کاکا کا وجود تھا، ویسے ہی اس تسبیح سے  بھی تمباکو کی بو کے بھبھوکے اڑتے رہتے ۔ دو ایک بار کے سوا کبھی میں نے اسے مسجد جاتے نہیں دیکھا۔ گرمیوں میں ایک بار، صبح سویرے اس کے من میں خدا جانے کیا آئی کہ مسجد جا پہنچا۔ فجر ادا کی اور واپس آیا تو اس کا پڑوسی سائیں کاکا جو پنج وقتی نمازی مشہور تھا، اس روز اس کی آنکھ نہ کھل سکی اور وہ جماعت سے رہ کر چھت پر سویا پڑا تھا۔ چوکیدار کاکا جو غالباً پہلی بار اتنی رغبت سے با جماعت فجر پڑھ کر آیا تھا، چارپائی کو زور سے ہلایا اور سائیں کو ٹہوکا دیا۔ اونچی آواز میں برا بھلا کہا کہ، "او سائیاں!تجھے ایمان کی کوئی فکر بھی ہے یا نہیں؟ یوں ہی مردار پڑا رہے گا یا جاگ کر خدا کی عبادت بھی کرے گا؟" سائیں ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا اور چوکیدار کاکا کے تازہ ایمان افروز انداز پر پاس گلی میں گزرتے نمازی ہنس کر دوہرے ہو گئے ۔

ایسے ہی جب اس سے پوچھا جاتا کہ، "کاکا، تو یہ اتنے جوڑے کپڑوں کے کیوں پہنے پھرتا ہے ؟ صرف ایک جوڑا پہن، باقی سنبھال کر رکھ"۔ اس پر وہ نہایت سنجیدگی سے آگاہ کرتا کہ "کھلے پڑے رہ رہ کر دھول پڑتی ہے ، کپڑے خراب ہو جاتے ہیں۔ کیڑا ٹُک لگا سکتا ہے اور پھر چوری کا ڈر علیحدہ کا غم ہوتا ہے "۔ اس پر لوگ ہنس پڑتے اور وہ بس گھوریاں دیے جاتا۔

چلم کا  شوق اتنا  کہ ہر بیس منٹ بعد سلگا کر بیٹھ جاتا۔ ہم اس کے قریب کھڑے اس کو دیکھتے کہ کیسے غرق ہو کر وہ تمباکو ہتھیلی پر رگڑتا اور کُپی میں بھر کر ماچس کی ڈبیا سے سطح برابر کرتا اور اوپر کی پھانک نیچے گراتا۔ ایک ھاتھ سے نلکی تھامے ، اسے منہ سے جوڑ کر ماچس کی بھڑکتی تیلی کُپی کی سطح پر پھیرتا اور ایکدم نلکی سے دھواں کھینچتا تو چلم بُڑ بُڑ کرتی سلگتی چلی جاتی۔ منہ نلکی پر ٹکائے ، جب تیز تیز سانس لیتا تو اس قدر دھواں پھیلتا کہ جسم کا اوپری حصہ مرغولوں میں لمحے بھر کو غائب ہو جاتا اور نتیجتاً آنکھیں سُرخ ہو جاتیں۔ ہم نتھنوں سے دھواں نکالنے کی فرمائش کرتے تو وہ سانس کھینچ کر دھواں سینے میں جھونکتا اور آہستہ آہستہ نتھنوں سے دیر تک پھُوں پھُوں دھواں اڑاتا۔ ہم اس کو دیکھ کر ہنستے تو دھواں اڑاتے ہمارے ساتھ ہنسنے کی کوشش کرتا تو اس کی سانس اکھڑ جاتی۔ پھر پختہ مگر بے ضرر کھانسی دیر تک ایک رو میں جاری رہتی۔

خونی رشتوں میں ایسا نہیں تھا کہ کاکا لا وارث ہو۔ مہینے دو بھر میں یہ اپنے گھر چکر لگاتا اور تین چار دن بسر کر کے واپس آ جاتا۔ ماں باپ عرصہ پہلے چل بسے تھے تو ایک بھائی اور بھتیجے کا خاندان اس کا خون تھے ۔ کچھ زمین والدین نے وراثت میں چھوڑی تھی جس پر اگر چاہتا تو کاشت کر کے خود سے اپنا گزارہ کر سکتا تھا مگر جانے اس شخص کے من میں کیا آئی کہ ابا کے ایک کہے پر اس نے اپنی جائیداد اور گھر بار سب متروک کر دیا۔ کبھی شادی بھی نہیں کی۔

ابا سے اس کو نا معلوم کیسی انسیت تھی۔ ابا ہفتہ کی شام کو آتے اور اتوار کا دن  گزار  کر شام کو پھر لوٹ جاتے ۔ یہ ولی ہفتہ والے روز دوپہر سے تیاری میں جٹ جاتا۔ باہر کچے کوٹھوں پر صفائی کر دیتا، بیٹھک میں بار بار جاتا اور ترتیب دیکھتا کہ موجود اور سہی رہے ۔ شام پڑتے ہی جا منڈیر پر بیٹھتا۔ ہمیں بھی ابا کا انتظار ہوتا تو کاکا کے پہلو میں جا گھستے ۔ گھر اوپر چوٹی پر تھا تو شہر  نیچے قدموں میں نظر آتا۔ دیر تک بیٹھنے سے خمار سا آ جاتا اور ہم ادھر ادھر اندھیرا تکتے ۔ تبھی جانے اسے کیسی خبر تھی کہ انتہائی وثوق سے چلاتا، "ڈاکٹر صاحب. روشنی ان کی گاڑی کی  ہی ہے ۔" ہم مذاق اڑاتے کہ تین چار میل دور سڑک پر بھاگتی ٹریفک جس کی صرف روشنیاں نظر آتی ہوں، ان میں ایک گاڑی کی کیسی پہچان ہو سکتی ہے ۔ مگر ہمیشہ اس کا اندازہ درست نکلتا اور تھوڑی دیر میں اوپر گھرکی سڑک پر ابا کی گاڑی ھارن بجاتے مڑتی نظر آتی۔ یہ لپک کر پہنچتا اور گاڑی سے سامان اتار کر ڈھوتا، اور ہم ابا کو چھوڑ گاڑی سے چمٹ جاتے ۔

دوسرے دن شام تک یہ ابا کے ساتھ سائے کی طرح چمٹا رہتا، ابا جاتے جاتے اس کو کچھ رقم دیتے ؛ کتنی رقم، کبھی علم نہ ہوا۔ چلم اور تمباکو اس کی عادت تھی توابا اس کو علاوہ بھی کچھ پیسے دے دیتے ۔ یہ اگلا پورا ہفتہ اس رقم سے بازار میں چائے اڑاتا، تمباکو کی تھیلیاں بھرتا، ہم بچوں کو میٹھی گولیاں اور مونگ پھلیاں کھلاتا اور باقی کی رقم گھر میں خرچ کر دیتا۔ بہتیرا منع کرتے مگر یہ باز نہ آتا۔

ابا کے ساتھ  یہ حکم کا پابند جن ہوئے رہتا تھا۔ وہ فوت ہوئے تو لوگوں کو میں نے روتے دیکھا، بعض نے بین کی اور کچھ بے حال ہوئے ۔ جنازے کے ساتھ آہستہ آہستہ چلتے میں نے اسے دھندلی آنکھوں لڑکھڑاتے ہوئے جاتا، بس جھلک سی دیکھا اور پھر تین دن یہ مجھے کہیں نظر نہیں آیا۔ چوتھے دن شام کے وقت کیا دیکھتا ہوں کہ جب راستہ اور قبرستان دونوں ویران تھے ، وہ ابا کی قبر پر بیٹھا ہلکے ہلکے رو رہا تھا اور قبر کی تازہ مٹی کو درمیان میں دونوں ہاتھوں سے تھپکیاں دیے جاتا تھا۔ میں دور سے اسے ویسا ہی مصروف چھوڑ کر واپس ہو لیا۔ بعد اس روز کے ، میں نے اسے کبھی روتے ہوئے نہیں دیکھا۔

ابا کی وفات کے بعد اس کا معمول ہو گیا کہ وہ ہماری خبرگیری کو ہفتے میں ایک بار ضرور سفر کرتا۔ مگر ابا کے بعد اس کی ہمت جیسے جواب دیتی چلی گئی۔ ہر چڑھتے دن کے ساتھ بڑھاپے نے جیسے در کر اسے گھیرا، اس کی مثال نہیں۔ جب بھی آتا اپنے ساتھ کچھ نہ کچھ ڈھو کر لاتا۔ میں سکول سے واپس پہنچتا تو وہ اوپر بالکونی میں باہر کو کھاٹ ڈالے نست پڑا ہوتا۔ مجھے دیکھتے ہی اچک کر بیٹھ جاتا اور اپنی میلی واسکٹ سے میٹھی گولیاں، پتاسے یا بسا اوقات بھنی مونگ پھلی نکال کر ہاتھ پر دھر دیتا۔ میں اسے منع کرتا کہ اب میری عمر میٹھی گولیاں کھانے کی نہیں ہے تو وہ میری پیٹھ تھپتپھا کر ہنس رہتا۔ اب بڑھاپے کے سبب روز بروز اس کی صحت جواب دے رہی تھی اور جب اس کے بال، سب سفید ہوئے تو وہ زیادہ بیمار اور لاغر رہنے لگا۔ ایک تو پہلے ایک آنکھ سے معذور تھا پھر دوسری میں بھی روشنی کم ہوتی جاتی تھی، ہاں سنائی اسے اب بھی خوب دیتا تھا۔ ھاں وزن ڈھونے اور گھومنے سے وہ تب بھی باز نہ آتا تھا اور منع کرنے کے باوجود بازار میں الا بلا کھاتا رہتا۔ ایک روز اسے بخار اور پیچشوں نے آ لیا۔ دوا کرتے تھے تو وہ کڑکڑاتی سردی میں جا کر یخ پانی سے نہا کر آ جاتا۔ گھر میں ٹکا کر محدود کرتے تو بھڑ جاتا۔ یوں چوتھے دن ہی کہو تو پچک کر آدھے سے بھی کم رہ گیا۔

چند دن میں طبیعت تو قدرے سنبھل گئی مگر دیکھو اس کو کیا سوجھی؟ اپنے گھر کے چکر زیادہ کاٹنا شروع ہو ھیا اور ہر دوسرے روز اپنے بھائی بھتیجے سے ملنے پہنچ جاتا۔ اپنے خون کی یاد کے علاوہ اس کو ڈر تھا کہ وہاں اس کی جائیداد پر قبضہ ہو جائے گا۔ میں نے ایک روز پوچھا کہ "کاکا تجھے کیا حاجت ہے جائیداد کی؟ بندہ خدا، ہم اور ہمارا سب کچھ، تیری جائیداد ہی تو ہیں۔" اس نے جذب میں آگاہ کیا کہ وہ اپنی زمین بیچ کر میرے بڑے بھائی کے لیے دکان کھولے گا، اسے یہاں وہاں تعلیم اور نوکری کے لیے خواری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ہم اس کی بات پر ہنس پڑے اور دوسروں نے یہ سنا تو یہ جو اس کا خلوص تھا، پچھلی عمر میں سٹھیا جانا سمجھا کہ اب وہ بعض اوقات ادھر ادھر کی زیادہ ہانکنے لگا تھا۔ مثلاً ایک روز ذکر اقبال کا ہو رہا تھا تو چوکیدار کاکا نے لقمہ دیا، "ڈاکٹر محمد علامہ اقبال، بہت بڑا ڈاکٹر تھا۔ ناف کا علاج کرتا تھا اور اس کے لیے وہ کاغان تک جایا کرتا تھا۔" ایسی باتوں پر آ س پاس لوگ ہنستے تو وہ اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ پاتا، چڑچڑا جاتا۔

2002ء کا واقعہ ہے ، ابا کی وفات کو سات سال ہونے کو آئے تھے ۔ ایک روز دوپہر کے کھانے میں قدرے دیر ہو گئی تو بغیر بتائے بڑبڑاتا ہوا اٹھ کر باہر نکل گیا۔ میں کھانا لے کر نکلا تو وہ کھاٹ پر موجود نہیں تھا۔ بعد اس روز، چوکیدار کاکا کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ اس کے گھر خبر لینے گیا، اس کے بھتیجے کے مدرسے سے معلومات لیں اور تھانے میں گمشدگی کی رپٹ بھی لکھوا لی اور اک عرصے تک شناختی کارڈ پر جیسے درج تھا، محمد فریدون کو ہسپتالوں میں تلاش کرتا رہا، مگر اس نے نہ ملنا تھا، نہں ملا۔ اور تو کچھ نہیں، اس کے یوں چلے جانے سے ایک چوبھ سی تھی جو دل کو اندر ہی اندر سے گلائے جاتی تھی۔ ایک احساس جرم تھا جو چین سے بیٹھنے نہیں دے رہا تھا۔

تب، انھی دنوں ایک رات چوکیدار کاکا میرے خواب میں آیا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ جس راستے سنا تھا کہ گیا ہے ، اسی پر دھیرے دھیرے ٹیک لگاتا واپس آ رہا ہے ۔ میں دیوانے وار دوڑ کر اس سے لپٹ گیا اور روتے ہوئے اس سے یوں چلے جانے کا گلہ کرنے لگا۔ اس نے مجھے کس کر بھینچ لیا جیسے وہ کبھی ندی پر تلاشتے ہی جکڑ لیا کرتا تھا، پھر میری پیٹھ سہلاتے ہوئے نہایت محبت سے گویا چمکارتے ہوئے بولا، "ارے ، میں یہیں تو ہوں۔ بس، چپ کر جا۔۔۔ بھلا ایسے بچوں کی طرح بھی کوئی رویا کرتا ہے ؟"۔ اور میری ہچکیاں تھیں کہ تھمنے میں نہ آتی تھیں۔

جاگا تو رو رو کر ہلکان ہو رہا تھا۔ اس خواب سے من پتی کے موافق ہلکا ہو رہا اور کچھ چین بھی آ گیا پر اب غور کرتا ہوں تو سمجھ میں آتا ہے کہ اٹھارہ برس اس کے ساتھ بیتا کر بھی وہ اجنبی ہی تو رہا۔ ہم جو کاکا سے آشنا تھے ، محمد فریدون کو کہاں سمجھ پائے ؟ محمد فریدون کو لوگ ہمارے گھر کی نسبت سے جانتے تھے ، چوکیدار کاکا کو کہاں تلاش کرتے ؟

بات اتنی سی ہے کہ چوکیدار کاکا حُب اور خدمت کی ایسی پود تھا جسے علاوہ اس کے کچھ سروکار نہ رہا۔ یہ مثال وادی کے جنگل کی طرح رہا جو رقبہ گھیرے بے مصرف سا نظر آتا ہے ۔ اس جنگل کی جوانی دھرتی کو غیر محسوس انداز میں سکھ بانٹتے اور زمین کی شان بڑھاتے بیت جاتی ہے جبکہ بڑھاپا جل کر سردیوں میں  ٹھٹھرتوں کو گرماتے ہوئے کٹ جاتا ہے ۔ آخر کو بس راکھ بچ رہتی ہے جو زمانے کی مٹی میں بکھر کر یوں گندھ جائے کہ وجود تو کہیں باقی نہیں رہتا البتہ موجود تا دیر کھیتیوں کو زرخیز رکھتا ہے ۔

٭٭٭